منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران نیازی اور اس کے چمچوں سے ہر ایک ظلم اور جبر کا بدلہ لیا جائے گا، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجا ب کے صدر رانا ثناء اللہ نے لیگی ایم پی اے میاں نوید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میاں نوید نوازشریف کے باوفا ساتھی ہیں جس کی پاداش میں ان کو گرفتار کیا گیا،میاں نوید کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اوچھی حرکتیں کرکے اپنی ہی بدنامی

کا باعث بن رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن)اب ایسے واہیات ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں۔عمران نیازی اور اس چمچوں سے ہر ایک ظلم اور جبر کا بدلہ لیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ14اگست اور28مئی ہماری قومی تاریخ کے عظیم دن ہیں،ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز میاں نواز شریف اور مسلم لیگ( ن) سے کوئی نہیں چھین سکتا،نواز شریف نے عالمی دبائوکوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنادیا۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ28مئی ملکی وقار اور سربلندی کا دن ہے جب میاں نواز شریف نے تمام تر عالمی دبائو اور لالچ مسترد کیا اورایٹمی دھماکے کر کے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھایا کستان کے ایٹمی دھماکوں سے قبل بھارتی وزیر اعظم کی گفتگو انتہائی متکبرانہ تھی لیکن جیسے ہی پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے بھاری وزیر اعظم کو چپ سی لگ گئی ۔ انہو ں نے کہاکہ14اگست 1947 کے بعد 28مئی 1998 ہمارا دوسرا بڑا قومی دن ہے کیونکہ اس دن قائد عوام میاں محمد نواز شریف نے دشمن کے غرور و تکبر کو خاک میں ملایا تھا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…