میری گرفتاری سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے،ایسے پیش کیا گیا جیسے میں کوئی دہشت گرد ہوں، اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے والے لیگی رکن اسمبلی میاں نویدپھٹ پڑے

28  مئی‬‮  2021

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پروڈکشن آرڈر پر شرکت کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میا ں نوید علی نے اپنی گرفتاری کو سیاسی انتقام کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سے صلح کے باوجود جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مجھے ایسے پیش کیا گیا جیسے

میں کوئی دہشتگرد ہوں، مطالبہ ہے کہ اس کی انکوائری کرائی جائے جبکہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کیا اسسٹنٹ کمشنر کو تھپر مارنا درست ہے،قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی،حکومت کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی مقررہ وقت کی بجائے دو گھنٹے 17 منٹ کی غیر معموملی تاخیر سے پینل آف چیئرمین نوابزادہ وسیم بدوزئی کی صدارت میں شروع ہوا۔ پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کرنے والے لیگی رکن اسبلی میاں نوید نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ حوالات میں بدتمیزی کی گئی،جس وقت حوالات میں بند کیا گیا،اس تھانے کی جان بوجھ کر لائٹ ساری رات بند رکھی گئی،میں کمر کے درد کی تکلیف مبتلا ہوں،ایک منتخب رکن کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے عوام کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا،جب مجھے پروڈکشن آڈر پر اسمبلی لایا گیا تو مجھے کہا گیا آپ کو ہتھکڑی لگانے کا حکم ہے لیکن ہمارا یہ احسان ہے کہ ہم ایسا نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑا ہوں اورکھڑا رہوں گا،مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وزیر قانون راجہ بشارت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی،میاں

نوید نے قانون کے احترام کی بات کی ہے تو ان پرجو ایف آئی آر درج ہوئی وہ اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے ہوئی،اسے قانون کا احترام نہیں بلکہ قانون ہاتھ میں لینا کہتے ہیں،میاں نوید کی گرفتاری عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کی وجہ سے ہوئی،اے سی کو تھپڑ مارنے کا واقعہ چھ ماہ پرانا ہے جس پر

معزز رکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،اس تمام واقعہ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ہم نے اداروں کو آزادی دی ہے،معزز رکن اسمبلی کے ساتھ تھانے میں ناروا سلوک یا زیادتی کی بات درست نہیں،میاں نوید نے کہا ہے کہ ان کا طبی معائنہ نہیں کرایا گیا،حکومت نے پولیس کو ہدایت کر دی ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق میاں نوید کا طبی

معائنہ کرائے۔انہوں نے کہا کہ کیا سرکاری افسر کو تھپڑ مارنا درست ہے،جب آپ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو کاروائی تو ہوگی،کیا تھانے میں یہ اکیلے لائٹ کے بغیر تھے،وہاں پر پورے تھانے کی لائٹ گئی ہوئی تھی،بطور رکن پنجاب اسمبلی جن سہولتوں کا آئین و قانون میں درج ہے حکومت فراہم کرے گی،اس پرسیاسی پوائنٹ

سکورننگ نہ کی جائے۔لیگی رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ہم سب اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں اورمیاں نوید کے ساتھ ہونے والے واقعہ نے یہ ثابت کیا ہے۔میری وزیر قانون سے درخواست ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں۔صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے بارے

میں سوالوں کے جوابات دئیے۔ انہو ں نے ایوان کو بتایا کہ محکمے میں خالی آسامیوں کا عمل سیکنڈل کی وجہ سے عارضی طور پر رک گیا تھا، تاہم پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے محکمہ میں خالی آسامیوں کی بھرتی کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔بعدازراں وزیر زراعت پنجاب زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے بجٹ پر عام

بخث سمیٹے ہوئے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی کے لئے کوشاں ہے نئے بیجوں کی تحقیق پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ زراعت کے ترقیاتی بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیاجائے۔پنجاب حکومت اس سال زراعت کیلئے سو فیصد سے زائد ترقیاتی فنڈز مختص کر رہی ہے۔ریسرچ کیلئے حکومت نے نو پروگرام لانچ کیے ہیں،بیچ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے

ایگری کلچر بورڈ کو فعال نہیں کیا تھا،ہماری حکومت نے بورڈ کا چیف نامزد کیا اور ممبر بھی نامزد کیے ہیں،اس کے علاوہ ہم ایک نئی نہر جہلم اور خوشاب تک بنانے جارہے ہیں،تھل نہر کا کام بھی کافی حد تک مکمل ہو جائے گاجس سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہو گا۔ہم زراعت پر کام کررہے ہیں اسی وجہ سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔اجلاس کا وقت ختم ہونے پر پینل آف چیئرمین نے اجلاس31 مئی پیر کی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…