جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

شعیب ملک نے اپنے ڈانس مووز سے شائقین کو حیران کردیا

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے ڈانس مووز سے شائقین کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق 39 سالہ کرکٹر نے احسن خان کے شو میں سونیا حسین کے ساتھ شرکت کی اور ایک گیم سیگمنٹ میں بھرپور توانائی کے ساتھ ڈانس کر کے اپنا نیا ٹیلنٹ سب کو دکھا دیا۔شعیب ملک کے ڈانس اسٹیپس نے

جہاں ان کے مداحوں کو حیران کیا وہیں احسن خان اور سونیا حسین نے بھی حیرانی کا اظہار کیا۔اسی شو میں احسن خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ جلد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں اور جلد بطور اداکار ہماری ٹی وی اسکرینز پر جلوہ افروز ہوں گے۔شعیب ملک نے کہا کہ ابھی بطور کرکٹر بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتیں نکھار رہا ہوں کیونکہ زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہئیں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کے معاملے پر ایک بار پھر گو مگو کی کیفیت ختم ہوگئی اور تین بجے روانگی کا اعلان کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے مستقبل پر خدشات جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی۔ذرائع کے مطابق امارات کے حکام کی جانب سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے تھے جن میں ممبئی اور جوہانسبرگ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ پرمیشن نہیں دی جارہی ، ایک بجے کراچی اور لاہور سے پروازوں نے ٹیک آف کرنا تھا تاہم انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ گزشتہ روز انگلینڈ سے سے دبئی کے لیے ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی کرکٹر حماد اعظم کو واپس بھیج دیا گیا۔دوسری جانب پاکستان

کرکٹ بورڈ کی فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ ختم ہوگئی جس میں فرنچائز مالکان کو بھارت اور جنوبی افریقا کی چارٹر فلائٹس کی لینڈنگ کے معاملے پر آگاہ کیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے طلب کی گئی ایمرجنسی میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لیا گیا۔پی سی بی کے مطابق کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر روانہ ہوں

گی، جن افراد کے ویزوں کا انتظار ہے وہ بعد میں جائیں گے، تمام مشکلات پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن آپشن بروئے کار لائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ابوظبی روانگی کے لیے لاہور سے چار افراد کے ویزے اب تک نہیں آئے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بقیہ میچز کے لیے متبادل وینیو کے لیے 2 گھنٹے مانگ لیے تھے۔ذرائع کے

مطابق بھارت اور جنوبی افریقا کے کریو کو ابوظبی داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور اس سلسلے میں ابوظبی کے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ملک کے براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی لایا جائیگا جو ریڈ لسٹ میں نہیں ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارت کے علاوہ دیگر ممالک سے براڈ کاسٹرز کو ابوظبی لانے کے آپشن پر بھی غور

شروع کردیا ہے دوسری جانب رمیز راجہ نے تین بجے فلائٹ کا ٹائم بتادیا ۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری دی جاچکی ہے۔ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…