منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوئٹزر لینڈ کا یورپی یونین سے تعاون کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)سوئٹزر لینڈ نے یورپی یونین سے تعاون کا معاہدہ ختم کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے ذرائع نے بتایاکہ ای یو اور سوئٹزرلینڈ میں ویزا فری سہولت کے خاتمے کا امکان ہے۔سوئس فیڈرل کونسل کے مطابق ای یو اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان بہت زیادہ اختلافات ہیں۔واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ یورپی

یونین کا باقاعدہ رکن ملک نہیں تھا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان فائر بندی کا آغاز ہے اختتام نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے مشرق وسطی کے دورے کے اختتام پر اردن کے دارالحکومت سے ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ تمام فریقین کے لیے ضروری ہے کہ جنگ بندی پر عمل کریں۔انٹنی بلنکن نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں خطے میں تشدد کو کم کرنے کے لیے خلیجی ریاستوں سے مشاورت کریں گے۔اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹننی بلنکن سے ملاقات کے دوران بائیڈن انتظامیہ کے مشرقی یروشلم میں اپنے قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ اس ملاقات کے دوران اردن کے بادشاہ نے دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور جامع امن کے قیام کے لیے واشنگٹن کے اہم کردار کی تعریف کی۔اس موقعے پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے کچھ وقت کی ضرورت ہے۔ بلنکن نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے میں اردن کے کردار کی تعریف کی۔اس سے پہلے بلنکن نے مصر کا دورہ کیا اور صدر السیسی سے ملاقات کی۔ بعد میں مصری ایوان صدر نے بتایا کہ فلسطینی پٹی میں تعمیر نو شروع کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔بلنکن نے امریکی محکمہ خارجہ کو ایک بیان میں کہا کہ قاہرہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ایک موثر شراکت دار ہے۔ امن کے حصول کے لیے اس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…