پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

نوجوانوں کی شادی نہ کروانے پر والدین پر جرمانہ عائد کرنے کا بل مسترد کرنے کا اعلان‎

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کی جانب سے تمام بالغوں کی اٹھارہ سال ہوتے ہی شادی کروانے سے متعلق قرارداد کی مخالفت کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے مرتضی وہاب نے کہا کہ 18 سال سے زائد عمر کے بچوں کی شادی سے متعلق جمع کروائی گئی

قرارداد سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے،پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اس طرح کی قرارداد کو مسترد کردیں گے،گزشتہ روز جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے18 سال سے زائد عمر کے بچوں کی شادی نا ہونے سے متعلق قانون سازی کیلیے بل سندھ اسمبلی میں جمع کروایا تھا،بل میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ 18 سال کی عمر کے بعد شادی نہ کرنے پر والدین جواب دہ ہونگے،والدین کو چاہیے اپنے بچوں کی وقت پر شادی کو یقینی بنائیں،عبدا لرشید نے حکومت سے شادی میں ہونے والی غیر رسمی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سمیت پاکستان بھر سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں سندھ میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے وفاق اور سندھ ملکر کام کرینگے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائینگے وفاقی حکومت اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون

کریگی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت کے تمام اداروں کی بھی خدمات حاصل کی جائینگی رینجرز جو سندھ میں پہلے سے موجود ہے کہ خدمات بھی بروئے کار لائی جائینگی انہوں نے کہا کہ ڈاکوں کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات قائم کررہے ہیں ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکوں کے مقدمات کی عدالتوں میں خصوصی طور پر پیروی کی جائیگی عدالتوں سے درخواست کرینگے کہ دہشتگردوں کے

مقدمات کو ترجیحات میں شامل کیا جائے تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح سندھ کو ہر صورت امن کا گہوارہ بنائینگے۔ سندھ حکومت خصوصا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کمیٹیڈ ہیں پارٹی قیادت کی خصوصی ہدایات ہیں کہ امن وامان کے سلسلے میں تمام اقدامات اٹھائے جائیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ خود شکارپور گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…