سٹیٹ بینک کی پوری انتظامیہ کو فارغ کر دینا چاہئے تھا گولڈ ہینڈ شیک سکیم کیس میں چیف جسٹس کے اہم ریمارکس

27  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں گولڈن ہینڈ شیک سکیم سے متعلق سٹیٹ بینک کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے سٹیٹ بینک کی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فسران نے دیگر ملازمین کے بجائے اپنی تنخواہیں بڑھا دیں،سٹیٹ بینک کی

پوری انتظامیہ کو فارغ کرنا چاہیے تھا،اسٹیٹ بینک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا،اتنا بڑا نقصان بینک انتظامیہ کی نااہلی سے ہوا ،اس طرح کے معاملات سامنے آتے ہیں تو تکلیف ہوتی ہے،کتنی شرم کی بات ہے کہ بڑے بڑے افسران تنخواہیں لیکر اداروں کو تباہ کر دیتے ہیں، اتنے بڑے نقصان کے بعد بینک کے کسی آفسر کو اثر ہی نہیں ہوا ہوگا۔کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کے وکیل نے تو متعلقہ دستاویزات ہی نہیں لگایا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے پوچھا کہ اس عمل سے ادارے کو بعد میں کتنے روپے ادا کرنے پڑے؟جس پر وکیل اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو تقریباً دو بلین روپے ادا کرنے پڑے۔عدالت نے سٹیٹ بینک کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چھ ماہ تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔سٹیٹ بینک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…