لندن (پی این پی) سابق سینیٹر اور مسلم لیگ ن کے مرحوم رہنما مشاہد اللہ خان نے بعد از مرگ ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا ہے، تفصیلات کے مطابق مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ایک پروگرام پر دنیا ٹی وی کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کی شکایت جیت لی ہے جس میں چینل کے تجزیہ کار نے پی ایم ایل این کے مرحوم سینیٹر پر جھوٹے الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے پیسے کو لندن میں رہنے اور علاج معالجے کے لئے استعمال کیا۔ برطانوی میڈیا ریگولیٹری ادارے آفکام نے برطانیہ کے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے پروگرام پر ہتک عزت کی شکایت پر مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔