جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اسسٹنٹ کمشنر کو تھپڑ مارنے کا معاملہ ضمانت خارج ہونے پر لیگی ایم پی اے گرفتار

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی میاں نوید کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔جسٹس شہرام سرور چودھری نے اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا عمر مارکی میں شادی کی تقریب میں خلاف ورزی ہو رہی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کی تو میاں نوید نے انہیں دھمکیاں دیں اور اغوا کی کوشش کی جبکہ میاں نوید کے وکیل نے کہا کہ اے سی مارکی میں پروگرام کرنا چاہتے تھے انکار پر چھوٹا مقدمہ بنا دیا۔دریں اثنا عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت تک تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ صابر حسین نے مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت کی۔عدالت نے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 جون تک توسیع کر دی جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان دو جون تک جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کورونا ایس او پیزکے باعث لیگی ایم این اے جاوید لطیف کو پیش نہیں کیا گیا،جیل وارنٹ پر جاوید لطیف کے جوڈیشنل ریمانڈ میں توسیع کی گئی۔لیگی کارکنان نے ماڈل ٹائون کچہری کے باہر جاوید لطیف کی رہائی اور پیش نہ کرنے پر احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…