بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

شاہد آفریدی پی ایس ایل کے بقیہ میچزسے باہر ہونے والے سسر کیلئے شاہین آفریدی نے پیغام جاری کر دیا

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں مِس کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت نہ

کرنے پر دُکھ کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے لکھا کہ ‘جلد صحتیاب ہوں لالہ، آپ پاکستان کا فخر ہیں، آپ کو ہم پی ایس ایل میں مِس کریں گے۔’دوسری جانب ابوظہبی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی ہے، شائقین کرکٹ کو اس خبر نے جتنا دلبرداشتہ کیا وہیں سابق کپتان خود بھی دل شکستہ ہیں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنی انجری کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ٹریننگ کے دوران مجھے کمر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کو اس تکلیف کے حوالے سے بتایا تو انہوں نے چیک اپ کے بعد مجھے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ بقیہ میچز میں اب میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرسکوں گا۔سابق کپتان نے لکھا کہ میں میچز کیلئے پریکٹس اور محنت کررہا تھا لیکن اس انجری نے میرے دل کو توڑ دیا ہے۔شاہد آفریدی کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانز میں شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا جون کے مہینے میں ابوظہبی میں انعقاد کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…