اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت ملٹی نیشنل کمپنیوں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریلیف دینے کیلیے مختلف آپشن پر غور کررہی ہے،بجٹ میں ٹرن اوور ٹیکس کو 1.5فیصد سے کم کر کے
0.5فیصد کرنے کی تجویز ہے ، اس حوالے سے پاکستان بزنس کونسل ، اوورسیز انوسٹیرز چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور پاک امریکن بزنس کونسل نے حکومت کو مختلف تجاویز پیش کی ہیں ، روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدرکی شائع خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل سیلز ٹیکس کو 17فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کرنے کے لئے آئندہ بجٹ میں روڈ میپ تیار کرنے کی بھی تجو یز دی گئی ، یہ تجویز بھی دی گئی کہ انکم ٹیکس کو 29فیصد سے بتدریج کم کر کے 25 فیصد کیا جائے ، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے تمباکو کے شعبے پر ٹیکس چوری ، سمگلنگ روکنے کے یز دی گئی ، انکم لیے میکنزم مرتب کرنے کی بھی تجویز دی ، فنانس ایکٹ 2020کے ذریعے غیر رجسٹر ڈ شخص کو سیلز نہ کرنے کی اجازت نہ دینے میں ترمیم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ۔