پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

شعیب ملک نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

datetime 24  مئی‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) کرکٹر شعیب ملک نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیاکہ انہوں نے بطور کرکٹر بہت پذیرائی حاصل کی ہے لیکن وہ کرکٹ پراپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں اور بہت جلد وہ ایک ڈرامہ سیریل میں نظر ائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ شائقین کے لئے ایک سرپرائز ہوگا

اور انہوں نے اس ڈرامے کے کچھ سین عکس بند کروائے ہیں تاہم انہوں نے ڈرامے کی مزید تفصیلات بارے آگاہ نہیں کیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انہیں اداکاری کا بہت شوق ہے اور ان کی بیوی ثانیہ مرزا بھی چاہتی ہیں کہ شعیب ملک اداکاری کریں۔واضح رہے کہ قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کھیل سے علیحدگی کا پلان یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں وضاحت کردی ہے کہ فی الوقت ریٹائرمنٹ کی سوچ تک نہیں ہے کیونکہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ نہ صرف بیٹنگ بلکہ بالنگ بھی کر سکتے ہیں۔39 سالہ سابق کپتان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان میں ابھی کئی سال کی کرکٹ باقی ہے اور وہ کسی بھی شعبے کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں کچھ نجی لیگز کے ساتھ دو سالہ معاہدے کئے ہیں تو پھر یہ سوال کس طرح پیدا ہوتا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جائے جب ان کی فٹنس ٹاپ کلاس اور وکٹوں کے درمیان دوڑنے کی صلاحیت باکمال ہے۔حالیہ بیانات میں شعیب ملک نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ پر ذاتی پسند اور ناپسند کے الزام کے ساتھ اس بات کی بھی نشاندہی کی تھی کہ کپتان بابر اعظم کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جا رہا جبکہ ان کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ میں غیر ملکی کوچ کی تقرری کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایک بار پھر قومی ٹیم کیلئے قابل غور سمجھا گیا تو وہ اپنی سیٹ پوزیشن نمبر چار پر ہی کھیلنا چاہیں گے لہٰذا انہیں ماضی کی طرح اس پوزیشن سے ہٹایا نہ جائے کیونکہ وہ پی ایس ایل یا دیگر غیرملکی لیگز میں بہترین کرکٹ کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں سے مقابلے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…