ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عثمان بزدار پونے تین سالوں میں بولنا نہیں سیکھ سکے تو ڈیلیور کرنا کیسے سیکھیں گے

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ظل تباہی وہ ہیں جو قوم کا آٹا،چینی ،ادویات اور پیٹرول ہضم کرتا ہے اور اس میں اربوں روپے کھاتا ہے،ظل تباہی وہ ہے جو رنگ روڈ سکینڈل میں اربوں کا حصہ وصول کرتا ہے ،چھ ہزار جعلی ہاسنگ سکیموں کو دو فیصد حصے کے عوض قانونی

قرار دے دی ہیں،اس کو کہتے ہیں کرپشن۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ کورونا امداد کے اربوں روپے کھانے والا اصل میں ظل تباہی ہے۔کورونا فنڈ ہضم کرنے کی رپورٹ شائع کرنے سے روکنے کو کہتے ہیں کرپشن،فردوس عاشق پھپے کٹنی اور ماسی مصبیتے کا دوسرا روپ ہیں،فردوس عاشق سے کوئی بعید نہیں وہ کسی دن انکشاف کر دیں گی کہ عثمان بزدار نے ربوٹ اوراڑنے والی گاڑیاں ایجاد کردی ہے،خادمہ جی پنجاب میں مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ بغض شہبازشریف میں آپ ایک چابی والے کھلونے کو طلسمی طوطا بناکر پیش کررہی ہیں۔عثمان بزدار پونے تین سالوں میں بولنا نہیں سیکھ سکے تو ڈلیور کرنا کیسے سیکھیں گے،بزدارصاحب تعویذ گنڈوں سے وزیراعلی بن سکتے ہیں لیکن کارکردگی نہیں دیکھاسکتے۔جعلی معاشی اعدادوشمار پیش کرکے 5کروڑ غریب بنی گالہ جیسے محل خریدنے کے قابل نہیں ہو سکتے۔  مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ظل تباہی وہ ہیں جو قوم کا آٹا،چینی ،ادویات اور پیٹرول ہضم کرتا ہے اور اس میں اربوں روپے کھاتا ہے،ظل تباہی وہ ہے جو رنگ روڈ سکینڈل میں اربوں کا حصہ وصول کرتا ہے ،چھ ہزار جعلی ہاسنگ سکیموں کو دو فیصد حصے کے عوض قانونی قرار دے دی ہیں،اس کو کہتے ہیں کرپشن۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…