منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

مزدور کی اجرت میں 5ہزار روپے کا اضافہ

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں مزدور کی کم سے کم اجرت 20ہزار روپے کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے

انڈسٹریل ورکرزکے لیے ہاسٹلزکے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی جب کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کو اسمارٹ آرگنائزیشن بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ محنت کی 2ارب روپے مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے، اس کے علاوہ شیخوپورہ اور کوٹ چھٹہ سمیت مختلف علاقوں سے مزدوروں کے 144 فلیٹ بھی قبضہ مافیا سے واگزارکرائے گئے ہیں جب کہ پنجاب میں ورکر کی کم ازکم اجرت 20ہزار روپے کر دی گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی سال میں ورکر کی کم ازکم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں لیبر کے لیے 720 فلیٹس کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چائلڈلیبر کے خاتمے کے لئے پائیدار اقدامات کیے جائیں جب کہ میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کردو لاکھ روپے کی گئی ہے اور ڈیتھ گرانٹ 5لاکھ روپے سے بڑھا کر6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ۔۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…