جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

معذور نوجوان حیدر علی نے حکومتی تعاون سے اپنے روزگار کا خواب پورا کر لیا، عثمان ڈار نے ڈاکو منٹری ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار فراہمی کے اقدامات میں تیزی گئی ،10 ہزار نوجوان مرد خواتین اور خواجہ سرائوں سمیت خصوصی افراد کو بھی رقم ملی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کیسے معذور نوجوانوں کا سہارا بنا؟ ،

معاون خصوصی عثمان ڈار نے خصوصی ڈاکومنٹری ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی،معذور نوجوان حیدر علی نے حکومتی تعاون سے اپنے روزگار کا خواب پورا کر لیا۔ حیدر علی نے کہاکہ معذوری کے باعث مالی حالات پریشان کن تھے، ایم اے تعلیم حاصل کی مگر معذوری کے باعث روزگار نہ مل سکا۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتا چلا تو قرض کیلئے اپلائی کیا، ایک ماہ میں بغیر کسی سفارش اور ضمانت کیکاروبار کیلئے قرض مل گیا۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان کی ٹیم کا شکرگزار ہوں کہ وہ میرا بازو بنے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، حیدر علی بہت سے نوجوانوں کیلئے ایک زبردست مثال ہیں۔ انہوںنے کہاکہ منصوبہ معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، قرضہ سکیم سے اب تک دس ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے آٹھ ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حیدر علی سمیت معاشرے کے ہزاروں خاندانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام اْمید کی کرن ثابت ہو رہا ہے، آئندہ چند ماہ میں ہزاروں نوجوانوں کو رقم کی تقسیم کا عمل مکمل کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق قرض کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا بجی فیصلہ ہو چکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…