اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟ تاریخ سامنے آگئی

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے 2021۔22 کا بجٹ 11 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس میں سندھ ،بلوچستان ، گلگت و بلتستان اور کراچی کے دیہی علاقے خصوصی ترقیاتی پروگرام شامل ہوں گے ۔جس کے لئے بجٹ میں 100 ارب روپے مختص کئے جا نے کا

امکان ہے ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اقتصادی سروے بجٹ سے ایک دن قبل دس جون کو پیش کیا جائے گا ۔ رخصت ہو نے والے مالی سال میں شرح نمو کا تناسب 3.94 فیصد رہا ۔حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کو 800 ارب سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی ( اے پی سی سی ) کا اجلاس 26 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں میکرو اکنامک فریم ورک اور آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے فنڈز کی سفارش کی جائے گا ۔توقع ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا تاہم اب تک شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ بھی جون کے پہلے ہفتے ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مشاورت کرے گی جس میں آئی ایم ایف حکام پر مالی گنجائش فراہم کرتے ہوئے بجٹ خسارے کا شرح نمو سے تناسب 6 سے 0.5 فیصد بڑھا کر 6.5 فیصد کر نے پر زور دیا جائے گا جس سے 262 ارب روپے کی اضافی گنجائش نکلے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…