اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امت مسلمہ کو عالم اسلام کے لیڈروں کی فلسطین کے مسئلہ پر خاموشی پر تشویش ہے، ہمارے ہزاروں کارکن اسرائیل کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں،مولانا فضل الرحمان کا اعلان

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امت مسلمہ کو عالم اسلام کے لیڈروں کی فلسطین کے مسئلہ پر خاموشی پر تشویش ہے، رمضان المبارک کے آخری ایام میں معصوم بچوں خواتین اور نہتے عوام پر اسرائیلی افواج کے ظلم وبربریت پر امت مسلمہ کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔

مولانا فضل الرحمان پشاورمیں اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ مظلوم قوتوں کی حمایت کی ہے، ہم کشمیر افغانستان اور فلسطین کے مظلوم عوام پر ہونیوالے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل فلسطین کے عوام پر ہونیوالی بربریت کو روکنے میں ناکام رہی وہ امریکہ کے ادارے بن چکے ہیں جبکہ او آئی سی او آئی نوٹ سی ہے مسلمانوں کے خون سے بازار اور مسجدیں رنگین ہو چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں خواتین اور نہتے شہریوں کو بیدردی کے ساتھ قتل کرکے دہشت گردی کا ارتکاب کیا جارہاہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ہمارے حکمران بھی مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں اگر حکومت ہمیں راستہ دیتی ہے تو ہمارے ہزاروں کارکن اسرائیل کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے عربی میں تقریر کرتے ہوئے فلسطین کے مسلمانوں کو جمعیتِ علمائے اسلام اور پاکستان کے عوام کی طرف بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہم مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو انکی مجاہدانہ کوششوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…