لاہور( این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سوال پر دلچسپ جواب دیا جس سے پریس کانفرنس میں قہقہ بلند ہوا۔ صحافی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف
تحریک عدم اعتماد آنے کا سوال کیا تو شیخ رشید نے کہاکہ کوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آرہی اور اس کے ساتھ انہوں نے ایک مشہور فلم کا ڈائیلاگ بولا ’’ مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نئیں مردا‘‘۔جس پر پریس کانفرنس میں قہقہ بلند ہوا۔