اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ساراگیم پنجاب کاہے، پنجاب میں لوگ وزارتیں چاہتے ہیں، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ساراگیم پنجاب کاہے، پنجاب میں لوگ وزارتیں چاہتے ہیں ،تھریٹ وہ ہوتی ہے جو کوئی لے ،ہم تھریٹ لے ہی نہیں رہے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ انسان غلطی کرتاہے تواس کی معافی مانگتاہے ،تڑی الگ چیزہوتی ہے لیکن نذیرچوہان نے جس قسم کی باتیں کی انہیں بتانے کیلئے ٹوئٹ کیا، ساراگیم پنجاب کاہے،پنجاب میں لوگ وزارتیں چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ میں عمران خان نے کہاکسی کی بھی شکایت آئے انکوائری کراؤں گا ،عمران خان نے کہا حکومت رہے یاجائے انکوائری کراؤں گا، سپریم کورٹ

نے ہی عمران خان کوصادق اورامین کہاتھا، ہماری تحریک کا مقصد قانون کی بالادستی ہے ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تونقصانات ہوتے رہیں گے۔علی زیدی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں بھی خودکوبڑاکہنے والے جمع ہوئے تھے اب کہاں ہیں، آپ نے مجھ پرشوکیا ، الزامات لگے، عمران خان کے سپاہی ہیں اگلے دن آپ کے شومیں آکرہی جواب دیا ،اب جہانگیرترین پر شو کیا میری درخواست ہے پروگرام میں آکر جواب دیدیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی پی ٹی آئی ہے اورپی ٹی آئی ہی عمران خان ہے، پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر 4 الیکشن ہار نے کے بعد پانچواں الیکشن جیتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…