اسلام آباد، نئی دہلی (اے پی پی ، آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنیجبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی یاتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور
خشک رہا ہے تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، کراچی اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔دوسری جانب عالمی ماہر ماحولیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباو 23مئی تک خلیج بنگال میں بن سکتا ہے جس کے سائیکلون میں تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہیش پلاوات نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق سائیکلون کا رخ مغربی بنگال یا بنگلہ دیش کی جانب ہوگا۔عالمی ماہر ماحولیات نے بتایا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ‘یاس’ رکھا جائے گا، یہ نام اومان کا تجویز کردہ ہے جس کے معنی بے تاب کے ہیں۔مہیش پلاوات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سائیکلون کا اثر کچھ حد تک میانمار میں بھی ہوسکتا ہے ۔