اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے دو بڑے پراجیکٹ ہیں ایک نالہ لئی اور دوسرا یہ ہسپتال یہ دونوں بن گئے تو راولپنڈی مکمل ہوجائے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر فیصل کا مشکور ہوں ہسپتال دوسری دفع خود آئے،اس ہسپتال میں کینسر کا ڈیپارٹمنٹ بھی رکھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ 16 سال سے جو کام رکا ہوا تھا 2 سال میں 80 فیصد تک مکمل کیا ہے،کوشش ہے سال کے اندر اندر بلکہ 6 ماہ میں اوپی ڈی اوپن ہوجائے،سارے پاکستان میں انگریز کے بعد پہلا ماڈرن ہسپتال ہوگا ،پہلے 100 بیڈ کا ہسپتال چلا دین باقی 400 بیڈ سال تک مکمل ہوجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دو بڑے پراجیکٹ ہیں ایک نالہ لئی اور دوسرا یہ ہسپتال یہ دونوں بن گئے تو راولپنڈی مکمل ہوجائے گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ یہ پراجیکٹ 2005 میں شروعات ہوئیں،اس سال کے ٹائیم پیریڈ میں مکمل ہوجائے گا،اسکے سامان کیلئے ٹینڈ ربھی کھل گئے ہیں،ماں اور بچے کا ماڈرن ہسپتال ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل سرجری کا بھی پورا بندوبست کیا گیا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ جمعہ کو 2 سے 3 بجے کے دوران لال حویلی فلسطین کے حوالہ سے جلسہ ہوگا ،عمران خان نے ہمیں ڈائریکشن دی ہے فلسطین کے لئے جلسہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیں گے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ سعودی وزٹ بہت کامیاب ہوا ،سعودی عرب سے ایسے تعلقات ہوگئے ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں تھے