منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الجزیرہ کی میچ فکسنگ سے متعلق ڈاکیومنٹری آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا بھی ردعمل آگیا

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے الجزیرہ کی میچ فکسنگ سے متعلق ڈاکیومنٹری میں لگائے فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیئے۔قطری ٹی وی نے 17 مئی 2018 میں کرکٹ میچ فکسرز کے نام سے ڈاکیومنٹری جاری کی تھی جس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ

اور پاکستان کے 15 بین الاقوامی میچوں کوفکس قرار دیا گیا تھا۔پاکستان کے حسن رضا سمیت پانچ افراد کے فکسنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف ہوا تھا۔کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے نے دعویٰ کی تصدیق کیلئے انکوائری کا آغاز کیا جس میں مختلف شواہد اور پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فکسنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق فکسنگ کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے جس کے بعد تمام میچز اور ملوث قرار دیے گئے افراد کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2012 تک فکسنگ کے کئی معاملات ہوئے، بکی انیل منور 2010 سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کرپشن میں ملوث ہے، آئی سی سی انیل منور کو 8 سال سے مانیٹر کررہی ہے۔الجزیرہ کی تحقیقاتی ٹیم بھارتی بکی انیل منور کو بھی منظر عام پر لاچکی ہے، برطانیہ کے کچھ کھلاڑیوں نے 7 میچ میں اسپاٹ فکسنگ کی، آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے پانچ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کی۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی 3 میچز میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے، بھارت، انگلینڈ کے لارڈز میں ہونے والے میچ میں فکسنگ ہوئی جبکہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز یو اے ای میں فکسنگ ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز یو اے ای میں بھی فکسنگ ہوئی۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بکی انیل منور کے ساتھ موجود کھلاڑیوں کی تصاویر کا کسی غلط کام میں ملوث ہونا ضروری نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…