جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اکشے کمارکا کورونا مریضوں کے لیے قیمتی تحفہ

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہے، بالی وڈ کی متعدد سیلیبریٹیز ملک میں کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہیں۔بگ بی نے کورونا فنڈ میں کروڑوں روپیے عطیہ کیے توسلو بھائی کب کسی سے پیچھے رہنے والے ہیں؟ انہوں نے نہ صرف کورونا سے نمبردآزما تقریباً 5 ہزارفرنٹ لائن

ورکرز میں کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کیں، بلکہ انڈسٹری کے 25 ہزارورکروں کی مالی مدد بھی کردی۔سونوسوڈ کورونا وبا کی ابتدا سے ہی مریضوں کے لیے ادویات، آکسیجن سلنڈر اور دیگر اشیا فراہم کرنے کی تگ ودومیں لگے رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک پورے گاؤں کو لاک ڈاؤن کے خاتمے تک کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اسی طرح انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے کورونا متاثرین کے لیے 11 کروڑ روپے کی رقم جمع کرلی۔اورجب بات ہوانسانی ہمدردی کی توپھرخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار بھی کسی سے کم نہیں، اکشے کماراور ٹوئنکل کھنہ فلمی صنعت کی دیگر شخصیات کے ہمراہ اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں اہم ہتھیارآکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کنسینٹریٹر فراہم کر رہے ہیں۔چند روز قبل ہی اکشے کماراوران کی پتنی ٹوئنکل کھنہ نے کووڈ-19 کے مریضوں کو100 عدد آکسیجن کنسنٹریٹر( گیس سپلائی سے آکسیجن جمع کرنے والا آلہ) دینے کا اعلان کیا۔اورآج ہی انہوں نے وعدہ وفا کردیا، ٹوئنکل کھنہ نے آج ٹوئٹر پر ایک اہم اپ ڈیتے ہوئے لکھا کہ ’آکسیجن کنسٹریٹرکی تیسری لاٹ دہلی کیمریضوں میں تقسیم کی جا رہی ہے، جب کہ خالصہ ایڈ کی مدد سے پنجاب کے مریضوں کو زیادہ میڈیکل سپلائیزبھی بھیجی گئی

ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ فن کار جوڑی کورونا کے آغاز سے کسی نہ کسی شکل میں عوام کی خدمت کر رہی ہے، عطیات جمع کرنے کی مہم میں رقم دینے کے علاوہ یہ اسٹارجوڑی پولیس اہل کاروں، اسپتال کے عملے، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی فلاح بہبود اور فلمی صنعت کے ڈیلی ویجز کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرتا رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…