بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

رنگ روڈ سکینڈل، زلفی بخاری کے استعفے کے بعد غلام سرور خان نے بھی سیاست کو ہمیشہ کیلئے چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے رنگ روڈ سکینڈل کی نیب کی جانب سے لئے گئے نوٹس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نیب،ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی سمیت تمام اداروں سے رنگ روڈ سکینڈل کی تحقیقات کرائی جائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، رونگ روڈ منصوبے میں جنہوں

نے غلطیاں کی ہیں ان کو ضرور سزا ملنی چاہیے ،سکینڈل پر نئی انکوائری کمیٹی بنانے کیلئے کل کابینہ کے اجلاس میں بات کروں گا،رنگ روڈ منصوبے کی شروعات سے لیکر آخر تک ایک انچ کا میرا یا میرے خاندان کا تعلق ثابت ہو جائے سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہہ دوں گا ، میائو ں کے چیکونے میرے خلاف بے بنیاد الزامات اور کہانیاں گھڑی ہیں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا ،سیاست کو عبادت کی طرح کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔چیٹو اور میائوں کو عدالت لیکر جائوں گا ۔پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر امور ہوا بازی غلام سرور خان نے رنگ روڈ منصوبے کی الائٹمنٹ پر انکوائری رپورٹ کو متنازع قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انکو ائری رپورٹ پر 2ارکان نے دستخط نہیں کیے منصوبے کی الا ئٹمنٹ تبدیل کر نے یا کسی ہا ئوسنگ سوسائٹی سے تعلق نہیں نیب کی تحقیقات کا خیر مقدم کر تا ہو ں ، رنگ روڈ میں ایک انچ زمین ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا کسی کے کہنے پر میرا نام لیا گیا ، میں نام لینے والوں اور الزام لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا ۔ ماضی کی حکومتیں رنگ روڈ منصوبے پر کو ئی فیصلہ نہیں کراسکیں عمران خان کا وژن تھا رنگ روڈ بنا یا جا ئے رنگ روڈ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے

نہیں بن سکا مو جودہ حکومت نے رنگ روڈ کے منصوبے پر توجہ دی ہے کیو نکہ لا ہور کی تمام ٹریفک فیض آباد سے گزر کر جاتی ہے موٹروے کے گرد زیادہ سوسائٹیز بننے سے موٹروے پر رش بڑھے گا سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کیا کو ئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا کردار کشی کر نے والوں کے خلاف ہتک

عزت کا دعویٰ دائر کروں گا ۔ انہو ںنے کہا کہ رنگ روڈ کی الا ئٹمنٹ کو اسکینڈل بنا کر مجھ سے منسوب کرنے کی کو شش کی گئی چیلنج کر تاہو ں کہ بتائیں وہ کو نسا اسیکنڈل تھا جس کی وجہ سے میری وزارت بدلی گئی وہ اسکینڈل معلوم کریں اور پھر ضرور سامنے لا ئیں اگر کسی کے پاس میرا کو ئی اسکینڈل تھا تو ڈھائی سال پہلے

بتاتے وہ اتنا عرصہ کیو ں چپ رہے میرا میرے خاندان کا کسی ہاوسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں میں الزام لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا ہم عزت دار لوگ ہیں عزت کرنا اور کروانا جانتے ہیںمیں نو ٹس ضرور دو ںگا الزام لگانین والا حساب دے گا وہ کل کیا تھا اور آج کیا ہے اس کو جواب دینا پڑے گا ۔ انہو ں نے

مزید کہا کہ رنگ روڈ کی الا ئٹمنٹ کے ساتھ کسی سیاسی جماعت کا تعلق نہیں اگر کو ئی اسکینڈل ہوتا تو مجھے گھر بٹھا دیا جا تا رنگ روڈ کے شروع سے آخر تک میری 1انچ زمین ثابت ہو سیاست چھوڑ دوں گا مگراپنے خلاف ناپاک زبان استعمال کر نے والوں کو نہیں چھوڑوں گا دستاویزی ثبوت عدالت میں لا ئیں میں بھی پیش ہوتا ہو ں۔ ایک

سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ میائوں کے ایک چیکو نے کہا غلام سرور کی سوسائٹی تھی چیکو اور میا ئوں کو کہتا ہو ں کہ ایک انچ کی کرپشن لیکر آجا ئیں میں اس چیکو کو نوٹس دوں گا اور حساب لو ں گا کچھ عناصر ہیں جو میرے پیچھے پڑے ہیں میں اپنے خلاف پر وپیگنڈے کے خلاف عدالت میں جانے کا حق رکھتا ہو ں انکوائری

کمیٹی متنازع ہو چکی اسکی کو ئی حثیت نہیں کا بینہ اجلاس میں بھی انکوائری کمیٹی پر بات کروں گا میں چاہتا ہو ں کہ تحقیقات کیلئے نئی انکوائری کمیٹی بنا ئی جا ئے رنگ روڈ کی الائٹمنٹ تبدیل کرنے میں میرا کو ئی تعلق نہیں ہے کسی گھر سے ذاتی تعلق ہو سکتا ہے مگر سوسائٹی سے مالی تعلق نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…