جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

آیت الکرسی کے ایسے پاور فُل وظائف جس نے ایک بار کر لیے اسے زندگی میں دوبارہ کوئی عمل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آیت الکرسی کی ان آیات کو ہر روز ہر نماز کے بعد جو شخص پڑھے گا شیطان کے وسوسوں اور سرکش شیاطین کے مکرو فریب اور ایذا سے محفوظ رہے گا اگر فقیر ہو گا تو مال دار ہوجائے گا اور حق تعالیٰ اس کو ایسے طریقہ سے روزی عطا فرمائیں گے کہ جس کا وہم و گمان بھی نہ ہوگا صبح شام گھر میں

داخل ہوتے وقت اور بستر پر لیٹتے وقت ہمیشہ پڑھنے سے ہرک سرک اور غرق سے محفوظ رہے گا صحت نصیب ہو گی اور ہر قسم کے خوف اور اندیشے سے محفوظ رہے گا اگر ان آیات کو ٹھیکری پر لکھ کر گلہ میں رکھ دے یعنی جہاں پر آپ اپنا مال رکھتے ہیں جہاں آپ پیسے رکھتے ہیں جہاں پر آپ اپنا ذخیرہ رکھتے ہیں اگر آپ وہاں پر رکھ دیں گے اور ٹھیکری کو تو پھر چوری اور گھن سے محفوظ رہے گا برکت ہو گی اس آیت کو دکان میں یا مکان میں اونچی جگہ پر رکھ دیں تو رزق میں زیادتی ہو گی رزق میں بہت فراوانی ہوگی اور فاقہ نہ ہوگا اور وہاں چور بھی نہ آئے گا آیت الکرسی کے ایک سو ستر حروف ہیں جو شخص اس تعداد کے مطابق آیت الکرسی پڑھ کر حق تعالیٰ سے جو مراد مانگے گاانشاء اللہ ملے گی درجہ اور مرتبہ میں ترقی ہو گی رزق میں اضافہ ہوگا قرض ادا ہوجائے گا اور شیطان اور جنات کی شرارت سے محفوظ رہے گا عمر بھر عیش و آرام سے رہے گااور جو شخص قول و فعل سے کسی قسم کا نقصان یا ایذا نہ پہنچائے گا تو لوگوں کی نظروں میں معزز اور مکرم بن جائے گا جو شخص بے روزگار ہو ملازمت نہ ملتی ہو یا غنی یافتاح اور یا رازق ی تین ہزار مرتبہ پڑھ کر آیت الکرسی ایک سو ستر مرتبہ پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ نوکری مل جائے گی نمک کی چھوٹی چھوٹی کنکریاں لیں اور ہر کنکری پر

سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کریں ایک کنکری روزانہ چوسیں بلغم دور ہوجائے گی جو شخص ہر نما ز کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ اس کے پاس شیطان نہ آئے گا اور اگر کوئی شخص آیت الکرسی تیرہ سے مرتبہ پڑھے گا تو سب حاجتیں پوری ہوں گی اور ظالم اور جابر حاکم مہربان ہو گا اگر آپ کسی

آفس میں ملازمت کرتے ہیں اور آپ کے باس سخت ہیں یا آپ کسی کے ماتحت کام کرتے ہیں آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ پر مہربان ہو تو تیرہ سو مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا مرگی کے مریض پر گیارہ مرتبہ آیت الکرسی پھونکیں تو اس کا دور ہ دور ہوجاتا ہے اگررات کو سوتے وقت تین مرتبہ تو گھر میں چور

ڈاکو آسیب جن نہیں آتے اور انسان ڈراؤنے خوابوں سے بچا رہتا ہے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گا مگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…