منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

محمد عامر کیلئے آئی پی ایل کا دروازہ کھلنے لگا

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی‘ محمد عامر کیلیے آئی پی ایل کا دروازہ کھلنے کا امکان ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر پیسر اپنا مستقبل انگلینڈ سے وابستہ دیکھنے لگے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر نے موجودہ مینجمنٹ سے دلبرداشتہ ہوکر

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،ان دنوں پیسر اپنی فیملی کیساتھ انگلینڈ میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں، ابھی تک ان کو غیر معینہ مدت تک وہاں قیام کا اجازت نامہ مل چکا ہے، اگر ان کو برطانوی شہریت مل جاتی ہے تو آئی پی ایل میں شرکت اور بھاری کمائی کا موقع ہاتھ آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بھارتی لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو منتخب نہ کرنے کی غیر اعلانیہ پالیسی پر ایک عرصہ سے عمل درآمد کیا جارہا ہے مگر برطانوی شہریت حاصل ہونے کے بعد آل راؤنڈر اظہر محمود کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا تھا۔ ’’پاک پیشن‘‘ سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ فی الحال مجھے غیر معینہ مدت کیلیے انگلینڈ میں رہنے کا پروانہ جاری کیا جاچکا ہے، مزید 6یا 7سال تک کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہوں، میرے بچوں کو برطانیہ میں رہنا اور تعلیم حاصل کرنا ہے، زندگی کا بیشتر وقت اب وہیں پر گزارنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے مستقبل کے امکانات کے بارے میں نہیں سوچا، دیکھوں گا کہ مستقبل میں شہریت حاصل ہونے کے بعد کیا مواقع سامنے آتے ہیں، فی الحال انگلینڈ میں اپنے قیام سے بھرپور لطف اندورز ہوتے ہوئے کرکٹ کھیل رہا ہوں، دنیا کی مختلف لیگز میں جہاں بھی موقع ملا شرکت کروں گا۔یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال دسمبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد رواں سال فروری، مارچ میں پی ایس ایل6میں کراچی کنگز کی جانب ایکشن میں نظر آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…