جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

موجیں ختم ، وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروں میں کلاسز ریگولر کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)حکومت نے یکم مارچ سے کلاسز ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام سکول یکم مارچ سے 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس چلے جائیں گے، فیصلہ ہر

تعلیمی ادارے پر لاگو ہوگا، اللہ کی رحمت سے حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ کلاسز کو گروپوںمیں تقسیم کر کے پڑھانے کی پابندی کا اطلاق 28 فروری سے ختم ہو رہا ہے۔دریں اثنا سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ  بھی کیاگیا، پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نیتین سے چھ مئی تک اسسمنٹ ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔پیک کی جانب سے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ صرف پانچویں اور آٹھویں جماعت کا ہوگا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ 3 مئی سے 6 مئی تک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔ آئٹم بنک پیپرز کی تیاری 7 مئی تک مکمل کی جائے گی۔سکول بیسڈ امتحان 18 مئی سے لیا جائے گا۔سکول بیسڈ امتحان میں پہلی سے پانچویں جماعت کے پیپرز ہوں گے۔سکول بیسڈ امتحان 31 مئی تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ پیک حکام نے پیپرز کا شیڈول تمام اتھارٹیز کو جاری کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…