اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیٹا چاہیے تھا بیٹی پیدا ہو گئی والدین نے نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینک دیا،بات حکومت تک جا پہنچی ، پھر کیا ہوا؟ انسانیت سوز واقعہ جس نے سب کا دل دہلا دیا

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن ) بیٹا چاہیے تھا بیٹی پیدا ہو گئی، والدین نے نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینک دیا۔ کچرا اٹھانے والے کو نومولود بچی کوڑا دان میں پڑی ملی جس کو فلاحی مرکز بھیج دیا گیا، والدین کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی چین میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں نومولود بچی کو اس کے اپنے ہی والدین نے کوڑا دان میں پھینک دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومولود بچی کے والدین کو لڑکا چاہیے تھا جبکہ ان کے ہاں خواہش کے برعکس لڑکی پیدا ہو گئی۔ لڑکی پیدا ہونے پر والد نے نولود بچی کو بے یارو مددگار کوڑا دان میں پھینک دیا، جہاں خوش قسمتی سے ایک اسٹریٹ کلینر کے وقت پر پہنچ جانے سے اس کی جان بچ گئی۔ نیوز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے کے ہاں پہلے ہی 2 بیٹیاں پیدا ہو چکی تھیں جس کے بعد اب وہ اپنے گھر میں ایک لڑکے کی پیدائش کے خواہاں تھے۔گلی سے کچرا اٹھانے والے ایک ورکر کی نظرکوڑا دان میں بچی پر پڑی تو اس نے فوراََ پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو متعلقہ حکام کے ذریعے فلاحی ادارے میں پہنچا دیا۔ خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس گھناؤنے جرم میں ملوث والدین کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…