اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے احسن اقبال کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباو کا شکارہیں۔کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے۔مرادسعید نے کہاکہ احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اوران کے بھائی کے غیرقانونی ٹھیکوں کی تفصیلات سامنے آچکیں۔ احسن اقبال اورجاوید صادق بڑے ڈاکے میں مرکزی کردارہیں۔انہوں نے کہااحسن اقبال کو کہا تھاکہ آپ کے گھبرانے
کاوقت آگیاہے۔ احسن اقبال نے ملک کو 50 ارب سے زائدکانقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہمائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ PTI کے اندرسے نکل رہا ہے – PTI کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں۔ فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزرابھی بے بس ہیں۔ پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں – PTI ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے۔