اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو بڑا ریلیف مل گیا،سعودی حکومت کا زبردست اعلان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں اس وقت 16 لاکھ سے زائد پاکستانی قانونی طور پر مقیم ہیں تاہم ایسے پاکستانیوں کی گنتی بھی لاکھوں میں ہے جو غیر قانونی طور پر مملکت میں روپوش ہیں۔ ایسے پاکستانیوں کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستان کے علاوہ باقی تمام ممالک کے غیر قانونی تارکین کے لیے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ

وہ اپنے اپنے ممالک کے سفارت خانوں سے رابطہ کر کے وہاں سے اپنے وطن کو واپسی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ سعودی حکومت کے مطابق مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد اپنے سفارت خانوں سے رابطہ کریں تاکہ ان کی باعزت وطن واپسی کا بندوبست کیا جا سکے۔ اس حوالے سے پاکستانی سفارت خانے میں تعینات ویلفیئر اتاشی محمدود لطیف نے بتایا ہے کہ اس رعایتی اسکیم سے فائدہ اٹھا کر وطن واپس جانے والے افراد پر دوبارہ سعودی عرب آنے پر پابندی ہو گی۔پاکستانی سفارت خانے نے بھی سعودی مملکت میں مقیم پاکستانیوں کو رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔محمد لطیف نے مزید بتایا کہ سفارت خانے کے رابطے پر ہی جیل حکام قیدیوں کو واپس بھیجیں گے اور یہ افراد اپنے سفارت خانوں کے ذریعے اپنے اپنے ملک جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ گزشہ ماہ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی تعداد3 ہزار تھی، وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد میں معاہدے کے بعد 563 قیدی رہا ہوئے، جبکہ باقی 60 فیصد پاکستانی قیدی اس لیے رہا نہ کیے گئے کیونکہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائیں کاٹ رہے تھے۔سعودی مملکت میں 16 نومبر 2017 سے لے کر 24 اکتوبر 2019 تک مجموعی طورپر 40 لاکھ 68 ہزار 322 تارکین وطن گرفتار کیے جا چکے ہیں۔اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سیکیورٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصہ لے رہے ہیں

جن میں سعودی وزارت محنت اور محکمہ جوازات بھی شامل ہیں۔گزشتہ 24 ماہ سے غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک10 لاکھ 14 ہزار 220 افراد کو گرفتار کیے جانے کے بعد ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ اقامہ کی خلاف ورزی کی بنا پر گرفتار کیے گئے افراد کی گنتی31 لاکھ 79 ہزارسے زائد ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد قانونِ محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے گئے۔ 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد کو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…