اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں جائیداد کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنے زیرِ انتظام تمام پراپرٹیز پر عائد ٹرانسفر چارجز کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے شہریوں پر مالی دباؤ میں واضح کمی آئے گی۔نئی پالیسی کے تحت اب خریداروں کو ایف بی آر کی مقررہ ویلیو کے مطابق 3 فیصد کے بجائے صرف 1 فیصد فیس ادا کرنا ہوگی، جو کہ پہلے کے مقابلے میں ایک بڑی رعایت ہے۔یہ فیصلہ 9 اپریل 2026 کو ہونے والے سی ڈی اے بورڈ کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا، جبکہ اس سے قبل جولائی 2025 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کو ختم کر دیا گیا ہے اور نئی ہدایات فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہیں۔

سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بلا تاخیر نئے قواعد کے مطابق پراپرٹی ٹرانسفر کے معاملات مکمل کریں۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کو ریلیف ملے گا بلکہ اسلام آباد میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…