منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے خالی پڑی گریڈ 1سے 16تک کی آسامیوں بارے اہم فیصلہ

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں عرصہ دراز سے خالی پڑی گریڈ 1سے 16تک کی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،

اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں سے خالی آسامیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ اقدام انتظامی اصلاحات اور سرکاری اخراجات میں کمی کے پیش نظر کیا ہے۔ کئی محکموں میں ہزاروں آسامیاں برسوں سے خالی پڑی تھیں جن پر نہ تو بھرتی کی گئی اور نہ ہی ان کے فعال ہونے کا کوئی امکان موجود تھا۔محکمہ خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گریڈ 1سے 16تک کی خالی آسامیوں کی تفصیلی فہرست فوری طور پر ارسال کریں۔ ان آسامیوں میں مستقل، عارضی اور کنٹریکٹ بنیادوں پر منظور شدہ پوسٹس بھی شامل ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ان آسامیوں کا جائزہ لیا جائے گا جو گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ہیں جبکہ بعد ازاں ان کے مکمل خاتمے یا دوبارہ ڈیزائننگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سرکاری اداروں میں افرادی قوت کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور غیر ضروری مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

تاہم بعض سرکاری ملازمین تنظیموں نے اس اقدام پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مستقبل میں روزگار کے مواقع محدود ہو سکتے ہیں۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے سے فعال ملازمین یا جاری سروس سٹرکچر متاثر نہیں ہوگا، اور صرف طویل عرصے سے غیر استعمال شدہ آسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔مزید پیش رفت کے لیے محکموں سے رپورٹس موصول ہونے کے بعد حتمی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…