اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ کمی کا اعلان

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے،

جس کے تحت ڈیزل اور پیٹرول دونوں سستے کر دیے گئے ہیں۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے اور پیٹرول کی قیمت 366 روپے فی لیٹر مقرر ہوگی۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے اس موقع کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے بجائے امن کی بات ہو رہی ہے اور متعلقہ ممالک مذاکرات کے لیے آمادہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے ایران اور امریکا کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ان کی تجویز کو قبول کیا اور جلد ہی اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے آ رہے ہیں۔

ان کے بقول یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر آمادہ کیا گیا ہے اور انہیں پاکستان میں مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر وزیر خارجہ، ان کی ٹیم اور خاص طور پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…