جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس سال سے پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعاون سے حج انتظامات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

جس کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو باضابطہ طور پر ”روڈ ٹو مکہ” منصوبے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے خصوصا پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عازمینِ حج کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ رواں سال یہاں سے روانہ ہونے والے تمام حجاج کی امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سعودی ڈائریکٹر آپریشن حج فواذ سعود الشریفی نے ایئرپورٹ حکام کے ساتھ اجلاس کیا، جس میں منصوبے کے عملی پہلوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔”روڈ ٹو مکہ”منصوبے کے تحت سعودی امیگریشن کے مراحل پاکستانی ایئرپورٹس پر ہی مکمل کیے جاتے ہیں، جس کے باعث عازمین کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد طویل قطاروں اور پیچیدہ مراحل سے گزرنا نہیں پڑتا بلکہ وہ براہِ راست اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل یہ سہولت صرف جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک محدود تھی، تاہم اب لاہور کی شمولیت سے اس منصوبے کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق اس پیش رفت سے حج فلائٹ آپریشن کو زیادہ موثر اور منظم بنایا جا سکے گا جبکہ بزرگ اور بیمار عازمین کو خصوصی طور پر آسانی فراہم ہوگی۔یہ اقدام نہ صرف سہولت میں اضافہ کرے گا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…