بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بابری مسجد کی ملکیت سے دستبردار ہونے کے لیے سنی وقف بورڈ نے3 شرائط پیش کر دیں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی) تاریخی بابری مسجد کی ملکیت سے دستبردار ہونے کے لیے سنی وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کی ثالثی کمیٹی کے سامنے 3 شرائط پیش کر دیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے دہائیوں سے جاری تاریخی بابری مسجد کی ملکیت کے حوالے سے مسلمانوں اور دیگر 2 ہندو فریقین کے درمیان دعوؤں کے مقدمے کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر شدید تناؤ اور خوف و ہراس کی کیفیت قائم رہی جبکہ ایودھیا کے علاقے میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ سنی وقف بورڈ نے کشیدہ صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے عدالت سے باہر تصفیے کیلیے قائم ثالثی کمیٹی کو اپنی 3 شرائط پیش کیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی وقف بورڈ نے عدالت کی جانب سے تشکیل دی گئی ثالثی کمیٹی کے سامنے اپنی 3 شرائط رکھی ہیں اگر ان شرائط پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو سنی وقف بورڈ بابری مسجد کی ملکیت سے دستبردار ہوجائے گی۔سنی وقف بورڈ کی شرائط میں ریاست اتر پردیش میں 22 مساجد کے قیام، 1991 کے مذہبی عبادت گاہوں ے متعلق قانون پر عمل درآمد اور مرکزی حکومت کے زیر انتظام آثار قدیمہ کے تمام مراکز میں قائم مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دینا شامل ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بابری مسجد ملکیت کیس میں گو کہ مرکزی تین فریقن دعویدار ہیں جن میں سنی وقف بورڈ بھی شامل ہے تاہم اس کیس میں کئی اور درخواست گزار مسلم نمائندگی کے نام پر ہیں جن کی رضامندی ضروری ہوگی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…