نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اڑیسا کے شہر پوری کے پولیس اہلکار کو قتل کے ملزم کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی حرکت اس کی نوکری پر بن آئی۔مرین پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو سیلفی لینے پر ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر ٹرانسفر کردیا گیا، جہاں اس کے خلاف محکمانہ کارروائی اور معطلی کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کے ملزم بسول کو پیر کو گرفتار کیا گیا تھا، تھانے منتقلی کے دوران پولیس اہلکار نے گاڑی کے اندر سیلفی لے کر اس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔