اسلام آباد(آن لائن) پنجاب بار،اسلام آباد اور راولپنڈی بار کونسل کے ممبران نے جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کے روز امیر جے یوائی مولانا فضل الرحمن سے بار کونسل کے ممبران کے وفد کی ملاقات وکلا کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرکے آزادی مارچ میں بھرپور
شرکت کی یقین دہانی کروائی ملاقات کے موقع پر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کامران مرتضی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر بار کونسل کے ممبران نے کہاہے کہ موجودہ نا اہل، سلیکٹیڈ اور ناکام حکومت ہے اورہر طبقہ کے لوگ موجودہ حکومت سے تنگ آچْکے ہے، آزادی مارچ میں وکلا بھرپور تعدا میں شریک ہوں گے۔