کراچی (این این آئی) حکومت کا کرپشن کے بڑے کیسزمیں درجنوں افراد کی گرفتاریوں کا فیصلہ،منظوری دے دی گئی،بڑے بڑے نام زد میں آگئے،بڑے بڑے نام زد میں آگئے،تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کرپشن کے بڑے کیسز میں ملوث سرکاری افسران کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری نے کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی گرفتاری کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق بدعنوان سرکاری افسران و ملازمین کی گرفتاری کی منظوری اینٹی کرپشن کیسز میں دی گئی ہے، بدعنوانی میں
ملوث افسران کا تعلق محکمہ خوراک، بلدیات، ورکس اینڈ سروسز، محکمہ کو آپریٹو سے ہے۔سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیں کرپشن پر 22 افراد کی گرفتاری کی منظوری بھی دی ہے، جبکہ محکمہ لائیواسٹاک اور محکمہ اقلیتی امور میں کرپشن پر متعدد افسران پر مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سیکریٹریٹ کمپلیکس 7 اور 8 کی تعمیر میں کرپشن پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹھیکیدار کی گرفتاری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔