راولپنڈی(این این آئی) میگامنی لانڈرنگ میں گرفتار ہونے والے ملزم اقبال زیڈ کے60اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔نیب کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم کے 60 بینک اکاؤنٹس کا پتہ لگایا گیا جن میں سے 2 اکاؤنٹس میں 71 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے، دو بے نامی جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا گیا۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر چار ستمبر کو لاہور سے گرفتار ہونے والے
ملزم کی دستاویزات کے ثبوت منظر عام پر آگئے۔ نیب رپورٹ کے مطابق سندھ کی گیس فیلڈزسے ایل پی جی کاٹھیکہ ملزم کی کمپنی کو دیا گیا، دوران تفتیش جے جیوی ایل کے60بینک اکاؤنٹس سامنے آئے۔نیب کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس سے 76 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں جبکہ ابھی اکاؤنٹس میں 71 ارب روپے سے زائد کی رقم موجود ہے جبکہ دیگر45بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کے مطابق 15 اکتوبر تک ممکنہ طور پر دیگر اکاونٹس کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا جائے گا، ملزم اقبال زیڈکیخلاف حاصل تمام ریکارڈانتہائی اہم ہے۔نیب کے مطابق میگامنی لانڈرنگ کیس میں ملزم سے مزید تفتیش کی جائیگی اور جے وی ایل سمیت دیگر کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دیا اور نہ ہی اْس کی قانونی ٹیم اکاؤنٹس کے حوالے سے تفصٰلات فراہم کرسکی۔ ملزم نے کمپنیوں کے ذریعے پاور سیکٹرسے اربوں کی منی لانڈرنگ کی۔