کوئٹہ(آن لائن) نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے وفاقی حکومت کو 6 مہینے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے بچگانہ فیصلے ختم کرے بلوچستان کو لاوارث سمجھ کر ہمارے پہاڑوں اور زمینوں کو لوٹا جارہا ہے وفاق بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مداخلت بند کرے ورنہ خطرناک نتائج برآمد ہونگے گوادر صدیوں سے مکران ڈویژن کا حصہ ہے
وفاق مکران ڈویژن کو نکالنے اور ریکوڈک سعودی عرب کو دینے پر ہمیشہ شدید تحفظات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کو لاوارث سمجھتا ہے ہمارے پہاڑوں اور زمینوں کو لوٹا جارہا ہے سیندک پروجیکٹ سے 2 فیصد بلوچستان کو حصہ ملتا ہے 50 فیصد چائنا اور 48 فیصد وفاق لے جاتا ہے افسوس کی بات ہے پچھلے 7 سال سے 2 فیصد بلوچستان کو حصہ نہیں ملا ہے پھر کہتے ہیں ایف بی آر سے جھگڑا چل رہا ہے پہاڑ ہمارے لوٹ رہے ہیں اور ریکوڈک کے ساتھ اس طرح کا مذاق کبھی ہونے نہیں دیں گے ایسا گیم کھیلی جارہی ہے گوادر صدیوں سے مکران ڈویژن کا حصہ ہے ابھی مکران کو نکال رہے ہیں اس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنے پر ہم سے پوچھا تک نہیں ہم چلا رہے تھے اور گوادر میں آئل سٹی بنارہے ہیں بلوچستان کو اعتماد میں لیا ہی نہیں جاتا وفاق نے بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں مداخلت بند نہیں کی تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے 20 دنوں میں بچگانہ فیصلے بلوچستان کے بارے میں کرتے ہیں۔