بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف نے جب دو قومی نظریہ کی نفی کی تب مولانا نے دھرنا کیوں نہیں دیا؟ مولانا فضل الرحمان کو ایل او سی پر دھرنا دینے کا مشورہ دیدیا گیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان ایل او سی پر دھرنا دیں حکومت مکمل ساتھ دیگی،جس طرح کی بھی مولانا کی حکمت عملی ہوگی ویسی ہی ہماری حکمت عملی ہوگی،مولانا کو کدھر روکنا ہے کیا کرنا ہے وقت پر بتائیں گے، مولانا کے مقاصد وہی ہیں جو را کے مقاصد ہیں،مسلم لیگ کی اکثریت نوازشریف سے اختلاف کر رہی ہے۔ ہفتہ کو وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ

مولانا فضل الرحمان ایل او سی پر دھرنا دیں حکومت مکمل ساتھ دیگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی بات کرتا ہے اور مولانا پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کے مسئلے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح کی بھی مولانا کی حکمت عملی ہوگی ویسی ہی ہماری حکمت عملی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مولانا جو کہہ رہے ہیں کیا وہ کر بھی سکیں گے اسی طرح ہماری بھی حکمت عملی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مولانا کو کدھر روکنا ہے کیا کرنا ہے وقت پر بتائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگر مولانا کو کوئی مسئلہ ہے تو بات کریں۔انہوں نے کہاکہ جس وقت نوازشریف نے کہا کہ سرحد کے اس پار اور دوسری پار سب لوگ ایک ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے جب دو قومی نظریہ کی نفی کی تب مولانا نے دھرنہ کیوں نہ دیا۔انہوں نے کہاکہ لوٹ کھسوٹ میں ملوث افراد اور مولانا فضل الرحمان ریفرنس سے بچنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کشمیر اور مولانا پر ہی جواب دونگا میڈیا اس تک ہی محدود رکھے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دھرنے کے مقاصد بالکل واضح تھے اور مولانا کے پاس دھرنے کی وجہ کیا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اعزازیہ اور گھر لینے کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کا کام ہی کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے اسکول یونیورسٹی درگاہوں پر حملے ہوئے کبھی مولانا فضل الرحمان بولے؟، کبھی بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے کلبھوشن کے خلاف بات کی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب پاکستان بن چکا ہے آپ علماء اسلام پاکستان کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہاکہ مولانا کے مقاصد وہی ہیں جو را کے مقاصد ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج دن تک اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر موجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف کہتے وہ بھی وہی لائن رکھتے ہیں جو مولانا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کی اکثریت نوازشریف سے اختلاف کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…