جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے شہبازشریف دور میں پنجاب کے متعدد منصوبوں کے ساتھ منسلک لاہور کی نجی کمپنی ریڈیپ کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع کردیں،حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نیب حکام نے لاہور کے نجی کمپنی آر ای ڈی اے پی (REDAP)کی انتظامیہ کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن بدعنوانی اور بددیانتی کرکے قومی فنڈز لوٹنے پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔یہ نجی کمپنی حکومت پنجاب کے مختلف منصوبوں کے ساتھ منسلک ہے

اور اس کمپنی کا ہیڈ آفس لاہور میں ہے اور شہبازشریف   دور میں صوبائی حکومت کے متعدد منصوبوں میں اس کمپنی کا کردار رہا ہے۔نیب کی طرف سے جاری سمن کی کاپی کے مطابق لاہور کی کمپنی کے خلاف مبینہ بھاری کرپشن کے الزام کی تحقیقات  ہو رہی ہے۔نیب نے اس ادارہ کے ساتھ منسلک فرح کوکب،بختیار خان،عاقل سلیمی اور فواد احمد خان کلوچی بلوچ سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔شہبازشریف دور حکومت میں بہاولپور کی ترقیاتی منصوبوں بارے اس نجی کمپنی ری  ڈیپ کا کردار اور مبینہ کرپشن بارے بھی تحقیقات ہوں گی، اس کمپنی کے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ ملکر بھاری کرپشن کی بھی تحقیقات ہوں گی جبکہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کمپنی کے کردار اور مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات ہوں گی جبکہ حکومت پنجاب   وزارت ریونیو کے ساتھ  معاہدہ کرکے اس کمپنی کی مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات ہوں گی۔نیب نوٹسز کے مطابق چیئرمین آر ای ڈی اے پی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کمپنی کا مکمل ریکارڈ جبکہ اس گروپ کے ساتھ منسلک تمام کمپنیوں کی تفصیلات، منصوبوں کی تفصیلات،اس کمپنی کے ساتھ منسلک ڈائریکٹرز اور بڑے افسران اور آمدن اور ٹیکسز بارے تمام تفصیلات 8اکتوبر کو فراہم  کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…