اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے ایپ تیار کرلی،سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں موبائل فون پر دستیاب ہونگی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے ”درست دام“ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے جس پر سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں موبائل فون پر دستیاب ہونگی۔ ایپ ابتدائی طورپر اسلام آباد کیلئے لانچ کی جائیگی بعدازاں دائرہ کار پورے ملک تک وسیع ہوجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ مہنگی اشیاء کی فروخت کی روک تھام کیلئے”درست دام“ کے نام سے ایپ تیار کرلی گئی ہے جس کے ذریعے اشیائے خوردو نوش کی درست قیمت

روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ سبزیوں، پھلوں اوردیگراشیائے خوردو نوش کی قیمتیں پہلے معلوم کی جاسکیں گی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر نرخ اپ ڈیٹ کرنے کی پابند ہوگی۔ شہری اپنے موبائل فون سے ہی اشیاء کا مارکیٹ ریٹ معلوم کرسکیں گے جبکہ سرکاری ریٹ پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف شکایت بھی درج کروائی جاسکے گی۔ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ترجمان کے مطابق د”درست دام“ایپلی کیشن کو چند روز میں عوام کیلئے فعال بنا دیا جائے گا



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…