ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

18سال سے کم عمر کے بچوں کوسگریٹ فروخت اور پیتے ہوئے پکڑا گیا تو 5ہزار جرمانہ 3ماہ کی سزا ہوگی،نیا قانون نافذ،حکم نامہ جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

ٹنڈوالہ یار (این این آئی) ٹنڈوالہ یار میں 18سال کے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے اور پینے کے خلاف ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار نے حکم نامہ جاری کردیا 18سال سے کم عمر کے بچوں کوسگریٹ فروخت اور پیتے ہوئے پکڑا گیا تو 5ہزار جرمانہ 3ماہ کی سزا ہوگی سرکاری غیر سرکاری تعلیم ادارے، ہسپتالوں، ریسٹورینٹ ودیگر مقامات پر سگریٹ پینے والوں کو بھی جرمانہ اور سزا کا سامنہ کرنا پڑے گا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلخصوص ضلع ٹنڈوالہ یار میں

سگریٹ کی بھڑتی ہوئی فروخت اور کم عمر بچوں میں سگریٹ کے رجحان میں بے پناہ اضافے اور کم عمر بچوں میں دیگر نشہ آور اشیاء کے استعمال سے کم عمر بچوں کا جسمانی اور تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے ہیلتھ آرڈینس 2002کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے ٹنڈوالہ یار کے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت اور پینے کی روک تھام کے سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری کے ایک اعلامیہ کے مطابق اگر کوئی کم عمر بچہ سگریٹ فروخت اور پیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر 5ہزار روپے جرمانے اور 3ماہ کی سزا ہوگی انہوں نے کہا کہ سرکاری، غیر سرکاری، تعلیمی ادارے، ہسپتالوں، ریسٹورینٹ، مسافر گاڑیوں ودیگر پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی ممنوع ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5ہزار جرمانہ اور 3ماہ سزا ہوگی انہوں نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت، کے افسران کو عمل درآمد کرانے کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں عوام مذکورہ مقامات اور اداروں، پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے کم عمر بچوں پر اپنی کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس موذی مرض سے بچاکر ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ضلعی انتظامیہ کم عمر بچوں کی قیمتی جانوں اور ان کے روشن مستقبل کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے عوام سگریٹ نوشی کے روک تھام کے لئے

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کرے تاکہ ضلع بھر سے اس سگریٹ کی نالعت کو ضلع بھر سے خاتمہ کیا جاسکے۔شہری اور دیہی عوام اپنے کم عمر بچوں پر اپنی کڑی نظر رکھیں تاکہ جو ہمارا مستقبل ہے اس مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے ان کم عمر بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں آگاہی مہم چلائی رکھی ہے عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں تاکہ ضلع بھر سے سگریٹ کی فروخت میں کمی لائی جاسکے۔۔



کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…