اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

اہم خلیجی ملک نے سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ آمد کیلئے انہیں ”شراب کی سہولت“دینے کا اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا(این این آئی)خلیجی ریاست سنہ 2022 کے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری حکومت فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شراب کی سہولت کی فراہمی کے لیے بھی تیار ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملین سیاحوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے مسافر بردار بحری جہازوں کے استعمال کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ قطر کی 2022 فیفا ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ دوحا چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ

کے دوران شائقین شراب تک آسانی سے رسائی حاصل کریں۔ زیادہ سے زیادہ سیاحوں اور زائرین کو قطر لانے کے لیے بحری جہازوں کا استعمال کیا جائے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو ناصر الخطر نے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سے تعلق رکھنے والے شائقین کو ورلڈ کپ پر ملک میں داخلے کی اجازت دینے وعدہ کیا۔ ان چاروں ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے دوحا کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جب کہ قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…