ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

دبئی، ملائیشین خاتون سے نامناسب تعلقات کے مطالبے پر پاکستانی کو بڑی سزاسنادی گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019 |

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک پاکستانی شخص کو ملائیشیا کی شادی شدہ خاتون کو زبردستی جنسی تعلقات کیلئے مجبور کرنے کے جرم میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ پاکستانی شخص اور 33 سالہ ملائیشین خاتون دبئی کے ایک ہی گھر میں پیرا میڈیکل سٹاف کے طور پر کام کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈسپینسر نے ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ خاتون نرس سے

جنسی تعلقات استوار کرنے کیلئے بار بار مطالبہ کیا تھا۔متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی شخص نے ابتدائی طور پر انہیں جنسی تعلقات استوار کرنے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی شخص کو بتایا تھا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور اپنی زندگی سے خوش ہیں اور وہ ان سے تعلقات استوار نہیں کر سکتیں۔ملائیشین خاتون نے عدالت کو بتایا کہ گزرتے وقت کیساتھ پاکستانی شخص کا رویہ سخت ہوتا گیا اور وہ انہیں دھمکانے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے لگے۔خاتون نے بتایا کہ وہ پاکستانی شخص کی جانب سے بلیک میل کئے جانے اور جنسی تعلقات استوار کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے پر پریشان تھیں اور انہیں ڈر تھا کہ اگر مالکان کو پتہ چلا تو وہ انہیں نوکری سے نکالنے سمیت پولیس کی ان کی شکایت کردیں گے۔ملائیشین نرس کے مطابق انہوں نے ہمت کرکے اپنے مالک کی اہلیہ کو اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافی سے متعلق بتایا جنہوں نے ان کا ساتھ دیا اور ملزم کیخلاف کارروائی ہوئی۔پاکستانی شخص نے عدالت میں ملائیشین خاتون کیساتھ نامناسب عمل اختیار کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات مسترد کئے۔عدالت نے پاکستانی ڈسپینسر کو 22 ستمبر کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی انہیں سزا مکمل کرنے کے بعد ملک سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…