پشاور(آن لائن)ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت بعض علماء کے دیگر اضلاع سے ضلع مانسہرہ میں داخلے پر پابند ی عائد کر دی ہے پابند علماء میں پنجاب لاہور کے مولانا احمد لدھیانوی، سپاہ صحابہ پاکستان، سندھ کراچی کے مولانا اورنگزیب فاروقی، پنجاب جھنگ کے مولانا عالم طارق، فیصل آباد کے مولانا الیاس غلام، جھنگ پنجاب کے مولانا معاویہ اعظم، منڈی بہاؤ الدین پنجاب کے اسلام الدین عثمانی، پنجاب کے مولوی اکرام اللہ مجددی، ایبٹ آباد کے ساجد معاویہ،
ڈیرہ اسماعیل خان کے مولانا بشیر عثمانی، ایبٹ آباد کے غلام مصطفیٰ جدون، لاہور کے مولانا حافظ سیف اللہ خالد، کراچی کے مولانا تاج محمد حنیف، لاہور کے ڈاکٹر عابد جلالی، راولپنڈی کے مفتی حنیف قریشی، پانجاب کے عرفان شاہ مشہدی، اسلام آباد کے مظہر حسین نقوی، لاہور کے علامہ زوار حسین، راولپنڈی کے علامہ خاور موسوی، ہری پور کے ڈاکٹر حسین رضا اور مظفر آباد کے مفتی کفایت حسین نقوی شامل ہیں۔یہ حکم فوری طور پر ساٹھ دنوں کیلئے نافذ العمل ہو گا۔