بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں دو عیدوں پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے،قمری کیلنڈر کیلئے شریعت کے اصول نہیں چھوڑے جا سکتے، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی فواد چوہدری کو تنبیہ کر دی

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ختم نہیں کرنا چاہئے، ملک میں دو عیدوں پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے۔نجی ٹی وی سے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ احادیث کی کتابوں میں 29 مقامات پر چاند دیکھ کر عید کرنے کا ذکر آیا ہے تو

اب قمری کیلنڈر کے لیے شریعت کے اصول چھوڑے نہیں جا سکتے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا کریں، بد زبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑے گا۔فواد چوہدری کی جانب رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے سے متعلق بیان پر مسجد قاسم علی خان کے مہتمم کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کوختم نہیں کرنا چاہئے، سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز دی ہیں ان سے نا اتفاقی دور نہ ہو تو بتایا جائے۔ملک میں دو عیدوں سے متعلق سوال پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں دو عیدوں سے مجھے بھی دکھ ہوتا ہے ہمارے پاس شریعت کا اصول موجود ہے جس کے تحت یہ بے اتفاقی ختم ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لیے ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آئندہ 5 سالوں کے لیے عیدوں کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…