منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رسول کریمﷺ اور حضرت ام حبیبہؓ کا نکاح ہوا تو ایک عیسائی بادشاہ نے حضرت امہ حبیبہؓ سے انکی رضامندی کیوں طلب کی؟ آپ بھی جانئے

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کفار مکہ کے مظالم کے بعد جب عبیداللہ بن جحش اور ان کی اہلیہ حضرت ام حبیبہ بنت ابوسفیان نے بھی حبشہ ہجرت کی۔اس وقت اصمحہ النجاشی بادشاہ تھا ۔ نجاشی نے مسلمانوں کے ساتھ بڑا اچھا سلوک کیا حالانکہ قریش نے شاہ نجاشی کے پاس ایک وفد بھیجا کہ انکے مجرموں انکے حوالے کردیا جائے ۔یہ لوگ حبشہ پہنچے توپہلے تمام پادریوں سے ملے اور تحفے وتحائف پیش کیے اور مقصد کی تکمیل کے لیے ان کوہموار کر لیا لیکن شاہ حبشہ نے

عدل سے کام لیا اور مسلمانوں کو واپس نہیں کیا ۔مستند روایت ہے کہ حبشہ پہنچ کر عبیداللہ مرتد ہو کرنصرانی ہو گئے۔ حضرت ام حبیبہؓ اسلام پر قائم رہیں تو عبیداللہ نے انھیں چھوڑ دیا۔ ۷ھ میں سرکار دوجہاں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سےنکاح کا ارادہ کیااور حضرت عمرو بن امیہ ضمریؒ کوپیام دے کر حبشہ روانہ فرمایا۔شاہ حبشہ نجاشی نے یہ پیام سنا تو اس نے کہا کہ وہ پہلے حضرت ام حبیبہؓ کی رضامندی معلوم کرے گا کیونکہ یہ اسکے عدل کا تقاضا ہے ۔ لہذااس نے اپنی باندی ابرہہ کے ذریعے سے حضرت ام حبیبہؓ کی مرضی معلوم کی اور نکاح کی اجازت دی ۔ پھر حضرت جعفر بن ابوطالبؓ اور دیگر مہاجرین حبشہ کو جمع کر کے آپؐ سے ان کا نکاح پڑھایاگیا۔ آپؐ کی طرف سے چا ر سو دینار بطور مہربھی ادا کیے۔ حضرت ام حبیبہؓ نے حضرت خالد بن سعید بن عاصؓ کو اپنا وکیل مقررکیا، انھوں ہی نے دلہن کی طرف سے قبولیت کے کلمات کہے اور مہر کی رقم وصول کی۔طبرانی کی روایت کے مطابق حضرت عثمان بن عفان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وکیل بنے۔ نجاشی کی ملکاؤں نے حضرت ام حبیبہؓ کو خوشبو کے تحائف دیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…