جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کی 6 لاکھ 49 ہزار 176 ملازمتوں میں سے کتنے فیصد خواتین اور غیر مسلم ملازمین ہیں؟حیران کن تفصیلات جاری

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وفاقی حکومت کی مجموعی طور پر 6 لاکھ 49 ہزار 176 ملازمتوں میں سے 5.48 فیصد خواتین اور 2.82 فیصد غیر مسلم ملازمین ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعدادو شمار برائے 17۔2016 کے مطابق وفاقی حکومت کی 6 لاکھ 49 ہزار 176 میں سے 78 ہزار 623 ملازمتیں خالی ہیں۔

جس کے نتیجے میں تمام وفاقی ادارے 5 لاکھ 70 ہزار 553 ملازمین کی مدد سے فعال ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ خالی ملازمتوں کے مقابلے میں بھی خواتین کی تعداد کم ہے جو 31 ہزار 281 بنتی ہے۔وفاقی حکومت میں خواتین ملازمین کی شرح گزشتہ سال 23 ہزار 298 رہی تھی جو بڑھ کر 34.26 فیصد رہی۔بلیٹن کے مطابق مختلف اداروں میں 31 ہزار 281 خواتین افسران ہیں، ایک ہزار 246 مرکزی سیکریٹریٹ میں ملازمت پیشہ ہیں جبکہ 30 ہزار 35 خواتین منسلک محکموں اور ذیلی دفتروں میں موجود ہیں۔پنجاب میں 73.68 فیصد، سندھ میں 12.76 فیصد، خیبرپختونخوا میں 7.9 فیصد اور بلوچستان میں 1.93 فیصد اور آزاد جموں و کشمیر میں 1.77 فیصد خواتین برسرملازمت ہیں۔اسی طرح وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں 1.36 فیصد اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد خواتین کے لیے مختص ہے۔عوامی دفاتر میں صنفی امتیاز سے متعلق سابق وفاقی سیکریٹری رخسانہ شاہ نے بتایا کہ ’عمومی طور پر خواتین کو ملازمت پر نہ رکھنے سے متعلق ایک سوچ غالب ہے کہ خواتین ملازمت جاری نہیں رکھ سکیں گی۔انہوں نے تبایا کہ متعدد خواتین افسران (گریڈ 16 اور 17) بطور استاد، ماہر نفسیات اور نرس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ رخسانہ شاہ کا کہنا تھا کہ پبلک کمیشن کو خواتین کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔گزشتہ سال پارلیمانی پینل کو آگاہ کیا گیا کہ ہر صوبے میں خواتین کا 10 اور اقلیتوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ سی ایس ایس کی 100 نشستوں پر 2016 سے ابتک کسی خاتون اور اقلیت کو ملازمت نہیں مل سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…