میڈرڈ(نیوز ڈیسک)اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو با ضابطہ ملک تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اسپین کو اس سلسلے میں یورپی یونین کی متفقہ قرارداد کا انتظار ہے،فلسطینی وزارت خارجہ نے اسپین کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسپین نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اعلان اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے دارالحکومت میڈرڈ میں کیا۔انہوں نے
کہا کہ ان کا ملک اس سلسلے میں یورپی یونین کی متفقہ قرارداد کا انتظار کر رہا ہے۔ بوریل کے مطابق ان کی حکومت یورپی یونین کو حتمی مدت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ اس وقت تک یورپی یونین اس معاملے پر متفق ہو جائے۔اسپین کے وزیراعظم کے مطابق اگر حتمی مدت تک اتفاق رائے نہیں ہوتا تو اسپین یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ادھر فلسطین کی وزارت خارجہ نے اسپین کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔